اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو لغت کے آئن لائن ایڈیشن کاباضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں بدھ کے روز ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، سیکرٹری قومی تاریخی و ادبی ورثہ عامر حسن، اردو لغت بورڈ کے چیف ایڈیٹر عقیل عباس جعفری ، ماہر لسانیات …
صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو لغت کے آئن لائن ایڈیشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے جدید ترین اردو لغت کے آئن لائن ایڈیشن کاباضابطہ افتتاح کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں بدھ کے روز ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی، سیکرٹری قومی تاریخی و ادبی ورثہ عامر حسن، اردو لغت بورڈ کے چیف ایڈیٹر عقیل عباس جعفری ، ماہر لسانیات اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ کئی عشروں کی محنت سے تیار ہونے والی 22 جلدوں پر مشتمل اردو لغت کے آن لائن ایڈیشن کے ذریعے 22 ہزار صفحات اورتقریباً 2 لاکھ 64 ہزار الفاظ پر مشتمل علمی خزانہ اب انٹرنیٹ پردستیاب ہو گا جس کے لئے مخصوص "ایپ” تیار کی گئی ہے۔








