اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویزے کے حوالے سے کوئی نئی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی‘ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے کہ اس کی آڑ میں کوئی بلیک واٹر آجائے گی اور ملک کی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ پیدا ہو جائے گا‘ ترقی کے شعبے میں انٹرنیشنل این جی اوز کام کر رہی ہیں ان کو سہولت فراہم کی …
وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض کا جواب
اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ویزے کے حوالے سے کوئی نئی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی‘ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے کہ اس کی آڑ میں کوئی بلیک واٹر آجائے گی اور ملک کی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ پیدا ہو جائے گا‘ ترقی کے شعبے میں انٹرنیشنل این جی اوز کام کر رہی ہیں ان کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے شیریں مزاری نے نکتہ اعتراض کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے مفادات کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔ ویزے کے حوالے سے کوئی نئی پالیسی متعارف نہیں کرائی گئی‘ پہلے سے موجود پالیسی کو مزید شفاف کیا گیا ہے۔ یہ ویزے رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کے ذریعے دیئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ان ٹور آپریٹرز کے پاس گائیڈ لائن موجود ہے۔ اس کا مقصد صرف ٹورسٹ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ ہم نے ٹور ازم کو فروغ دینا ہے۔ ایسا کوئی خدشہ نہیں ہے کہ اس کی آڑ میں کوئی بلیک واٹر آجائے گی اور ملک کی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ پیدا ہو جائے گا۔








