مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 52 برس کی مسلسل تحقیق کے بعد قومی اردو لغت کی صورت میں علمی خزانہ عوام کے استفادہ کے لئے پیش کردیاگیا ہے، دوسرے مرحلے میں صوتی لغت کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ تلفظ کی درستگی ممکن ہوسکے، طلبہ وطالبات اور عوام کی روزمرہ ضروریات …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) مشیر وزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 52 برس کی مسلسل تحقیق کے بعد قومی اردو لغت کی صورت میں علمی خزانہ عوام کے استفادہ کے لئے پیش کردیاگیا ہے، دوسرے مرحلے میں صوتی لغت کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ تلفظ کی درستگی ممکن ہوسکے، طلبہ وطالبات اور عوام کی روزمرہ ضروریات کے لئے مختصر مگر جامع لغت بھی جلد جاری کردی جائے گی۔بدھ کو ایوان صدر میں بائیس جلدوں پر مشتمل قومی اردو لغت کے ’آن لائن ایڈیشن‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام دوسال قبل اُردُو لُغت بورڈقائم کیاگیا۔ اس ادارے کا قیام ساٹھ سال قبل 1958ءمیں ”اُردُو ڈویلپمنٹ بورڈ“ کے نام سے عمل میں آیا تھا۔ ایک مستند اور معیاری اُردُو لُغت کی تیاری اس ادارے کا بنیادی فریضہ قرار دیا گیا ۔ اس عظیم کام کا آغاز بابائے اُردُو مولوی عبدالحق کے ہاتھوں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخی اصول پر اس لُغت کی تیاری کا عمل نصف صدی پر محیط ہے۔