ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے مقصد کا حامل ”ایک خطہ ایک سڑک“ منصوبہ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں مواصلات، بنیادی ڈھانچے، توانائی کے بڑے منصوبوں پرکام ہو رہا ہے، منصوبے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا عالمی اقتصادی فورم میں ” ایک خطہ، ایک سڑک کے اثرات ” کے موضوع پر پینل مباحثے میں اظہار خیال

مزید خبریں
ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ خوشحالی کے مقصد کا حامل ”ایک خطہ ایک سڑک“ منصوبہ کئی ممالک، خطوں اور تہذیبوں کو باہم منسلک کرتے ہوئے اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں مواصلات، بنیادی ڈھانچے، توانائی کے بڑے منصوبوں پرکام ہو رہا ہے، منصوبے سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا اور خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب تر آئیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کو یہاں 48 ویں عالمی اقتصادی فورم میں ” ایک خطہ، ایک سڑک کے اثرات ” کے موضوع پرپینل مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔پینل کے دیگر مقررین میں ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی چن ، منیجنگ ڈائریکٹر سائی چن گلوبل لی چن ، چیف ایگزیکٹو آفیسر رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ کیرل دمتری آف ، چائنہ نیشنل مشنیری انڈسٹریل کارپوریشن کے چیئرمین رین ہانگ بن، سنگا پورکے وزیر چان چن سنگ اور چئیرمین اے ای سی او ایم مائیکل ایس برک شامل تھے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو عالمی اقتصادی فورم کے صدر پروفیسر کلاس شواب کی دعوت پر فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر ہیں، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چینی صدر شی جن پنگ کے اس شاندار اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے جنہوں نے اپنے وژن کے ذریعے مستقبل کے لئے عالمی رابطہ تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام کئی براعظموں پر دور رس اثرات کا حامل ہے۔







