اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے لئے پانی کی ضرورت 120 ملین گیلن ہے‘ مگر تمام ذرائع سے ہمیں 56 ملین گیلن پانی دستیاب ہے‘ موسمیاتی اثرات اسلام آباد کی آبادی میں اضافے اور واٹر لیول کا نیچے جانا ہے‘ 66 ارب روپے کی لاگت سے ایک منصوبہ بنایا ہے جس سے 665 ملین گیلن پانی آئے …
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس کا جواب
اسلام آباد۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے لئے پانی کی ضرورت 120 ملین گیلن ہے‘ مگر تمام ذرائع سے ہمیں 56 ملین گیلن پانی دستیاب ہے‘ موسمیاتی اثرات اسلام آباد کی آبادی میں اضافے اور واٹر لیول کا نیچے جانا ہے‘ 66 ارب روپے کی لاگت سے ایک منصوبہ بنایا ہے جس سے 665 ملین گیلن پانی آئے گا‘ سی پیک کے تحت بھی ہم نے چین سے اس میں فنڈز کی فراہمی کے لئے درخواست کی ہے‘ فوری طور پر 200 ملین گیلن پانی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور نے سیکٹر آئی ٹین‘ جی سکس اور جی سیون سیکٹروں میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے 120 ملین گیلن پانی کی ضروریات ہیں مگر تمام ذرائع سے ہمیں 56 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ موسمیاتی اثرات اسلام آباد کی آبادی میں اضافے اور واٹر لیول کا نیچے جانا ہے۔








