اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان میںچین کے تعنیات سفیر مسٹر یوجنگ نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی امن وسلامتی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پاکستان سے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان کا آزمایہ ہوا …
پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یوجنگ کی وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان میںچین کے تعنیات سفیر مسٹر یوجنگ نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی امن وسلامتی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پاکستان سے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان کا آزمایہ ہوا دوست ملک ہے جس نے تمام مواقع پر عملی طورپر ثابت کیا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے گہری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 8 لاکھ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں لوگوں پر بد ترین تشدد کا ارتکاب کر رہی ہیں اور تشدد کی ان کارروائیوں کی شدت میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کےلئے کشمیری نوجوانو ں کو ماورائے عدالت قتل کر رہی ہے اور بچوں کو مہلک پیلٹ گن کے استعمال سے اندھا کیا جا رہا ہے۔








