اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تعلیمی جائزہ کو زیادہ توجہ دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو قومی جائزہ کے نتائج 2016-17ءکی تشہیر سے متعلق 2 روزہ پانچویں قومی سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع …
وفاقی وزیر تعلیم محمد بلیغ الرحمن کا قومی جائزہ کے نتائج 2016-17ءکی تشہیر سے متعلق قومی سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ملک میں تعلیمی جائزہ کو زیادہ توجہ دینے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو قومی جائزہ کے نتائج 2016-17ءکی تشہیر سے متعلق 2 روزہ پانچویں قومی سٹیک ہولڈرز کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت تعلیم و تربیت عامر اشرف خواجہ اور جوائنٹ ایجوکیشن ایڈوائزر محمد رفیق طاہر بھی موجود تھے۔ بلیغ الرحمن نے کہا کہ سابقہ تعلیمی جائزہ میں 12 ہزار طلباءکو شامل کیا جاتا تھا جبکہ کسی قسم کی غلطی سے بچنے کیلئے تعلیمی جائزہ میں 30 ہزار طلباءکو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی جائزہ 2016ءمیں نجی سکولوں کو بھی سرکاری، این سی ایچ ڈی اور جی ای سی ایس سکولوں کے ساتھ شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر منعقد کئے جانے والے اس تعلیمی جائزہ میں چوتھی اور آٹھویں جماعت کے طلباءکو شامل کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی جائزہ انتہائی ضروری ہے اور جائزہ کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔








