اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عالمی اقتصادی فورم میں خطاب دنیا کی لیڈر شپ کو معاشی امور پر یکجا کرنے کے سلسلہ کی اہم کڑی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں مہنگائی کم ہو گی، برآمدات کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبہ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان …
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن نواز رانجھا کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا عالمی اقتصادی فورم میں خطاب دنیا کی لیڈر شپ کو معاشی امور پر یکجا کرنے کے سلسلہ کی اہم کڑی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک میں مہنگائی کم ہو گی، برآمدات کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبہ سے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کے حوالہ سے بدھ کو ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ 2013ءسے لے کر اب تک پاکستان ہر میدان میں آگے بڑھا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اس حوالہ سے ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آئی ہے جس سے ملک بھر میں توانائی، انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملکی افراط زر میں کمی اور برآمدات میں واضح اضافہ ہو گا جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے متصل علاقہ جات میں ترقیاتی منصوبوں، معاشی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ممالک کے مابین آزادانہ نقل و حرکت سے تجارتی سر گرمیوں کو فروغ ملے گا۔ محسن نواز رانجھا نے کہا کہ سی پیک صرف ایک سڑک نہیں بلکہ مستقبل کی ایک شاہراہ ہے، سی پیک کی بدولت پاک چین برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔








