پاکستان کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت ، اس قسم کی یکطرفہ کارروائیاں پاکستان اور امریکہ کے درمیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے جذبے کیلئے نقصان دہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)پاکستان نے ریزولوٹ سپورٹ مشن(آر ایس ایم) کی جانب سے بدھ کو کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی …

پاکستان کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت ، اس قسم کی یکطرفہ کارروائیاں پاکستان اور امریکہ کے درمیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے جذبے کیلئے نقصان دہ ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)پاکستان نے ریزولوٹ سپورٹ مشن(آر ایس ایم) کی جانب سے بدھ کو کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی یکطرفہ کارروائیاں پاکستان اور امریکہ کے درمیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے جذبے کیلئے نقصان دہ ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے بدھ کی صبح ریزولوٹ سپورٹ مشن(آر ایس ایم) کی جانب سے کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذ مت کی ہے جس نے افغان مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ پر قابل عمل اینٹلی جنٹس شیئرنگ کی اہمیت پر زور دیتا رہا ہے تاکہ ہماری فورسز ھمارے علاقائی حدود کے اندر دہشت گردوں کیخلاف مناسب کارروائی کر سکے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی جلد ز جلد واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیتا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں انکی موجودگی افغان دہشت گردوں کو پناہ گاہوں کی فراہمی میں مدد گار ہوتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس قسم کی یکطرفہ کارروائیاں،جیسا کہ آج کی گئی،پاکستان اور امریکہ کے درمیاں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون کے جذبے کیلئے نقصان دہ ہیں۔