پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس کی برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان سے متعلق پارلیمانی گروپ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاؒف جنگ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔بدھ کو لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان سے متعلق آل پارٹی پارلیمانی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسلہ بن چکی ہے اس لئے اس نمٹمنے کیلئے …

اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی)برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاؒف جنگ میں دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔بدھ کو لندن میں برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان سے متعلق آل پارٹی پارلیمانی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسلہ بن چکی ہے اس لئے اس نمٹمنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ہائی کمشنر نے برطانوی پارلیمنٹیرینز کو مقبوضہ کشمیر میں انسنای حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے مصائب دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔