اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ (آج) جمعرات کو چار میچز …
قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ (آج) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ایک روزہ ریجن کرکٹ کپ (آج) جمعرات سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ (آج) جمعرات کو چار میچز کھیلے جائیں گے۔ نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس اور لاہور بلیوکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ کے آر ایل گراﺅنڈ راولپنڈی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا، پنڈی سٹیڈیم میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ ڈائمنڈ گراﺅنڈ، اسلام آباد میں پشاور اور فاٹاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔








