وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سمنز اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو کیسر کی ملاقات

ڈیووس۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سمنز اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو کیسر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور اعلیٰ حکومتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سمنز اے جی کی توانائی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبہ میں طویل رفاقت کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈوانس سٹڈیز، الیکٹریکل انجینئرنگ، سسمک ڈیٹا …

ڈیووس۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سمنز اے جی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو کیسر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور اعلیٰ حکومتی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سمنز اے جی کی توانائی کی پیداوار اور تقسیم کے شعبہ میں طویل رفاقت کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈوانس سٹڈیز، الیکٹریکل انجینئرنگ، سسمک ڈیٹا پروسیسنگ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں نوجوانوں کی تربیت کے امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سمنز کے سی ای او کو دعوت دی کہ پاکستان میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کرےں، حکومت پاکستان اس حوالہ سے مکمل تعاون اور سہولیات فراہم کرے گی۔ وزیراعظم نے سمنز کے سی ای او کو بتایا کہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کے شعبوں میں ترقی سے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے سمنز کمپنی کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں توانائی کی پیداوار و ترسیل اور گیس ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں مزید شفافیت لانے کیلئے اس نظام کو جدید بنانے کے شعبہ میں کام کرے۔ وزیراعظم نے سمنز کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان اقدامات میں مکمل تعاون کرے گی۔