وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ملاقات

ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ٹیلی نار کو سراہا اور افرادی …

ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر سرکاری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان میں بالواسطہ اور بلاواسطہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر ٹیلی نار کو سراہا اور افرادی قوت کی تربیت و ترقی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی تعریف کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیلی نار کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹیلی نار کے نئے ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان میں کام کرنے کے ماحول کیلئے نئے معیارات قائم کئے ہیں۔ ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان میں ٹیلی نار کے آپریشن میں سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ورک فورس کو جدید ترین ٹیلی کام ٹیکنالوجیز میں تربیت کی فراہمی سمیت ٹیلی نار اپنے آپریشنز کو مزید وسعت دے گا۔