کوہاٹ۔24 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جنوبی اضلاع کے لوگ میرٹ اورکارکردگی کی بنیادپرآئندہ آنے والے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں،انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے میںتبدیل کرنا،وویمن یونیورسٹی،11سال بعدریلوے کی بحالی،سوئی گیس اوربجلی کی فراہمی،قرم تنگی ڈیم جیسے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے، تبدیلی والے اپنی کارکردگی بھی ذرا عوام …
خیبرپختونخوامیںپاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہورہی ہے،امیرمقام
کوہاٹ۔24 جنوری (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جنوبی اضلاع کے لوگ میرٹ اورکارکردگی کی بنیادپرآئندہ آنے والے عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں،انڈس ہائی وے کوایکسپریس وے میںتبدیل کرنا،وویمن یونیورسٹی،11سال بعدریلوے کی بحالی،سوئی گیس اوربجلی کی فراہمی،قرم تنگی ڈیم جیسے منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے، تبدیلی والے اپنی کارکردگی بھی ذرا عوام کے علم میںلائیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے کوہاٹ میںراولپنڈی کوہاٹ ریلوے کارکی افتتاحی تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)عملی کام پریقین رکھتی ہے اوراپنی کارکردگی کی بنیادپرمحمدنوازشریف کی قیادت میںآئندہ انتخابات میںعوام کی عدالت میںپیش ہوںگے اوروفاق سمیت تمام صوبوںمیںحکومت بنائیںگے۔








