اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احس اقبال نے سلطنت اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے مستقبل کے لیڈر اور پاک۔اومان دوستی کے سفیر قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ نے اومان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مابین اتحاد کو اور اومان میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں انکے کردار کو …
وفاقی وزیر داخلہ احس اقبال کی سلطنت اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف،پاکستان کے مستقبل کے لیڈر اور پاک۔اومان دوستی کا سفیر قرار دے دیا
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات احس اقبال نے سلطنت اومان میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے مستقبل کے لیڈر اور پاک۔اومان دوستی کے سفیر قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ نے اومان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مابین اتحاد کو اور اومان میں پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں انکے کردار کو سراہا۔بدھ کو اومان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حال ہی میں اومان کے دورے کے موقع پر اومان اور پاکستانی یوتھ کے آپس میں روابط کی غرض سے ”ینگ پاکستان فورم اومان “ کے قیام کی تعریف کی۔اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے یو این ماڈل سمٹ (دبئی 2016) میں نیو کلیئر سیفٹی سے متعلق پالیسی پیپر میں پہلی پوزیشن لینے پر شیر بانو حسن کو سرٹیفیکیٹ آف ایکسلینس سے نوازا جبکہ فزکس اور ریاضی گلوبلی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر او لیول کی دعا مسعود،ماویہ ثنا جبکہ اومان پبلک سکول میں پہلی پوزین حاصل کرنے پر عائشہ شاہین آفریدی اور ارینا ثوبیہ شہود میں اسناد تقسیم کیں۔








