ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مٹسوبشی کارپوریشن کے چیئرمین کین کوبا یاشی نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے مٹسوبشی کارپوریشن کی پاکستان میں بالخصوص مقامی سطح پر ہیوی مشینری کی تیاری میں سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مٹسوبشی کارپوریشن کے چیئرمین کین کوبا یاشی کی ملاقات
ڈیووس ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مٹسوبشی کارپوریشن کے چیئرمین کین کوبا یاشی نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے مٹسوبشی کارپوریشن کی پاکستان میں بالخصوص مقامی سطح پر ہیوی مشینری کی تیاری میں سرمایہ کاری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نمایاں اقتصادی استحکام حاصل کر لیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ملکی تاریخ کے بلند ترین ذخائر کے ساتھ ساتھ افراط زر میں کمی لائی ہے جبکہ ملک کو درپیش توانائی کے بحران کے حل کیلئے بڑے منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر مٹسوبشی کارپوریشن کے چیئرمین نے پاکستان میں مٹسوبشی کے آپریشنز میں معاونت فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار اور پانی و سیوریج مینجمنٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔








