اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیر قیادت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کوئٹہ، کوٹ مومن ، ایبٹ آباد اور ہری پوری میں عوامی رابطہ مہم …
پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کی زیر قیادت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پارٹی صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی زیر قیادت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے عوام رابطہ مہم کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کوئٹہ، کوٹ مومن ، ایبٹ آباد اور ہری پوری میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے خطاب کیا۔ پارٹی کے زیر اہتام کل ہفتہ کو آئندہ الیکشن مہم کے سلسلہ میں جڑانوالہ میں جلسہ منعقد ہو رہا ہے جس سے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے علاوہ دیگر پارٹی قائدین خطاب کریں گے۔ مختلف اداروں کی طرف سے کی جانے والی حالیہ سروے رپورٹوں کے مطابق کارکردگی اور میگاپراجیکٹس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو آئندہ انتخابات میں بہتر پوزیشن کی حامل جماعت کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ برطانوی ہفت روزے اکانومسٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ موجودہ دور میں انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری اور صاف اور شفاف انداز میں اقتصادی ترقی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حالیہ سارھے چار سال سے زائد دور حکومت میں دہشت گردی کے واضح کمی آئی ہے اور ملک کی سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔







