آکلینڈ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران شکستوں کے بھنور سے نکلنے میں کامیاب رہی اور اس نے میزبان نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 …
پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ میں پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا

مزید خبریں
آکلینڈ ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستانی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے دوران شکستوں کے بھنور سے نکلنے میں کامیاب رہی اور اس نے میزبان نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، فخر زمان اور بابر اعظم نے شاندار نصف سنچریاں سکور کیں، جواب میں کیویز مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور میں 153 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، بیٹنگ کے بعد گرین شرٹس کی باﺅلنگ بھی کلک کر گئی اور کیویز کا کوئی بھی کھلاڑی گرین شرٹس کے باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکا، مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، فہیم اشرف نے 3، محمد عامر اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں لیں، فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








