مودی نے بھارت کو شرمندہ کر دیا“عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 ارب قرار دےدی

مودی نے بھارت کو شرمندہ کر دیا“عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 ارب قرار دےدی بھارتی اخبارات، ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور سیاسدانوں نے ان کے اصل خطاب کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی سطح پر سنگین غلطی پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روایتی حواس باختگی کا سلسلہ جاری رکھتے …

مودی نے بھارت کو شرمندہ کر دیا“عالمی اقتصادی فورم میں بھارت کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 ارب قرار دےدی
بھارتی اخبارات، ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور سیاسدانوں نے ان کے اصل خطاب کو نظر انداز کرتے ہوئے عالمی سطح پر سنگین غلطی پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روایتی حواس باختگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس بار عالمی اقتصادی فورم کے پلیٹ فارم پر بھارت میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 6 ارب قرار دے کر اپنے ملک کو شرمندہ کر دیا۔ عالمی سطح پر ملک کا امیج مسخ کرنے پر بھارتی میڈیا نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ عالمی اقتصادی فورم کے پلینری سیشن کے دوران بین الاقوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ تین دہائیوں کے بعد 2014ء میں پہلی بار 600 کروڑ (6 ارب) بھارتی ووٹرز نے بھاری اکثریت سے ایک سیاسی جماعت کو مرکز میں حکومت بنانے کا موقع دیا۔ اس کے برعکس، انڈین الیکش کمیشن کے مطابق 2014ءمیں ملک میں 814.5 ملین ووٹر رجسٹرڈ ہوئے۔ بھارتی اخباروں، ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا اور سیاسدانوں نے ان کے اصل خطاب کو نظر انداز کرتے ہوئے سنگین غلطی پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ”مودی نے بھارت کو شرمندہ کر دیا“ کا ہیش ٹیگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم سرکاری ٹویٹر نے غلطی کو نظر انداز کیا۔ اگرچہ بعد ازاں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا گیا لیکن اس وقت تک 147 بات ری ٹویٹ کیا گیا تھا اور اسے 400 لوگوں نے لائیک بھی کیا تھا۔ کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ملک کو شرمسار کرنا چھوڑ دیں۔ پارٹی کے آفیشل ٹویٹر کا کہنا ہے ”مسٹر مودی آپ صرف 31فیصد ووٹ لے چکے ہیں،ملک کو شرمندہ کرنا چھوڑ دیں“۔ایک بھارتی شہری شمانت ماوینا کرے نے ٹویٹ کیا ہے کہ مودی کہتے ہیں کہ 2014ءمیں 6 ارب لوگوں نے انہیں ووٹ دیئے، یہ انسان آسکر سے بھی بڑے ایوارڈ کے مستحق ہیں۔