آئی سی سی انڈر19- ورلڈ کپ کا سیمی فائنل مرحلہ 29 جنوری سے شروع ہوگا

کرائسٹ چرچ۔ 26جنوری (اے پی پی)آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کو دوسرا سیمی فائنل میچ 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ …

کرائسٹ چرچ۔ 26جنوری (اے پی پی)آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔ آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جس میں آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ آئی سی سی انڈر19- کرکٹ ورلڈ کپ کو دوسرا سیمی فائنل میچ 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا، افغانستان، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں