رواں برس شیڈول آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی (آج) شروع ہو گی

بنگلور ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی (آج) ہفتے سے بنگلور میں شروع ہو گی، نیلامی میں مجموعی طور پر 578 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی جس میں 360 بھارتی اور 218 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، کرس گیل، بین سٹوکس، فاف ڈوپلیسی اور کیرون پولارڈ نے خریدار پر نظریں جما رکھی ہیں، آئی …

بنگلور ۔ 26 جنوری (اے پی پی) رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی (آج) ہفتے سے بنگلور میں شروع ہو گی، نیلامی میں مجموعی طور پر 578 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی جس میں 360 بھارتی اور 218 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، کرس گیل، بین سٹوکس، فاف ڈوپلیسی اور کیرون پولارڈ نے خریدار پر نظریں جما رکھی ہیں، آئی پی ایل کا گیارہواں ایڈیشن 7 اپریل سے 27 مئی تک کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، چنائی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی دو سالہ معطلی کے بعد دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال ہونے والے ایونٹ کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کی دو روزہ تقریب آج ہفتے سے بنگلور میں شروع ہو رہی ہے جس میں مجموعی طور پر 578 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی جس میں 360 مقامی اور 218 غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں

مزید خبریں