جوہانسبرگ ۔ 27 جنوری (اے پی پی) محمد شامی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 63 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی، جنوبی افریقن ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈین ایلگر اور …
شامی کی تباہ کن باﺅلنگ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو آخری ٹیسٹ میں 63 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جنوبی افریقہ کے نام

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔ 27 جنوری (اے پی پی) محمد شامی کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 63 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی، جنوبی افریقن ٹیم 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ڈین ایلگر اور ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور 124 تک پہنچا، یہاں پر ایشانت شرما نے آملہ کو آﺅٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، آملہ 52 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد ایلگر ایک اینڈ پر ڈٹے رہے تاہم دوسری جانب کوئی بھی کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکا اور یکے بعد دیگرے آﺅٹ ہوتے گئے، ایلگر 86 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، محمد شامی نے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ بھنشور کمار میچ اور ورنن فلینڈر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








