انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام

پرتھ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ٹام کیورن کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، آسٹریلوی ٹیم 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، 189 …

پرتھ ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ٹام کیورن کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 12 رنز سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے انگلینڈ کے نام رہی، آسٹریلوی ٹیم 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 48.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، 189 کے مجموعی سکور پر عادل راشد نے سٹوئنس کو آﺅٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، سٹوئنس کی 87 رنز کی عمدہ اننگز اور اینڈریو ٹائی کی محنت بھی ٹیم کے کام نہ آئی، ٹم پین نے بھی ٹیم کو فتح دلانے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن کیورن نے اپنے آخری اوور میں انہیں شکار کر کے آسٹریلیا کے منہ سے فتح کا نوالہ چھین لیا، کیورن نے کینگروز کے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، کیورن میچ اور جوروٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں