راجر فیڈرر نے چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر کیریئر کا 20واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی

میلبورن ۔ 28 جنوری (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر کیریئر کا 20واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی، فیڈرر نے مرین کلچ کو فیصلہ کن معرکے میں سخت مقابلے کے بعد ہرایا، فیڈرر 20 گرینڈ سلام مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے اور مجموعی طور چوتھے کھلاڑی ہیں، اس …

میلبورن ۔ 28 جنوری (اے پی پی) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر نے چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر کیریئر کا 20واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کر دی، فیڈرر نے مرین کلچ کو فیصلہ کن معرکے میں سخت مقابلے کے بعد ہرایا، فیڈرر 20 گرینڈ سلام مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے دنیا کے پہلے اور مجموعی طور چوتھے کھلاڑی ہیں، اس سے قبل ویمنز سنگلز گرینڈ سلام تاریخ میں مرگریٹ کورٹ، سرینا ولیمز اور سٹیفی گراف کو 20 سے زائد گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔