اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) عالمی شعبے میں پاکستان کو اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب جنیوا میں جاری عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے خصوصی آلات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی بیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ اس قرارداد کی منظوری سے دنیا بھر میں ایک ارب افراد جن کو خصوصی …
پاکستانی قرارداد کی منظوری سے پاکستان کا وقار مزید بلند ہوا، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) عالمی شعبے میں پاکستان کو اس وقت بڑی فتح حاصل ہوئی جب جنیوا میں جاری عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دنیا بھر میں معذور افراد کے لیے خصوصی آلات کی فراہمی کے حوالے سے پاکستان کی بیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ اس قرارداد کی منظوری سے دنیا بھر میں ایک ارب افراد جن کو خصوصی آلات کی ضرورت ہے کو فائدہ ہو گا۔ پاکستان اس ضمن میں مئی 2016ءسے کوشاں ہے جبکہ وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے معذور افراد کے لیے خصوصی آلات کی فہرست ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کی۔








