اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹونے تحریری طورپر پی بی سی …
ڈیو رچرڈسن کی پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کی تعریف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پانچویں عالمی ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ کپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹونے تحریری طورپر پی بی سی سی کو مراسلہ بھجوایا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے بہترین انتظامات کئے تھے اور ورلڈ کپ میں بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے پی بی سی سی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے عجمان میں ورلڈ کپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی تھی۔








