قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ (آج) سے شروع ہوگا، نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہور وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ارباب سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ ڈائمنڈ گراﺅنڈ اسلام آباد …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے ریجن کرکٹ کپ کا چوتھا مرحلہ (آج) بدھ سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گراﺅنڈ اسلام آباد میں کراچی وائٹس اور فاٹاکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پنڈی سٹیڈیم میں لاہور وائٹس اور راولپنڈی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ارباب سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد کا مقابلہ پشاور سے ہوگا جبکہ ڈائمنڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں لاہور بیلو اور اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل مرحلہ 8 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ11 فروری کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں اور ٹورنامنٹ میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور وائٹس، لاہور بلیو، کراچی وائٹس، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید خبریں