مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی غرض سے پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی غرض سے پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا۔ کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کو اجاگر کرنے کی غرض سے پاکستان میں یہ دن 1990ءسے تسلسل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی غرض سے پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو منایا جائے گا۔ کشمیری شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کو اجاگر کرنے کی غرض سے پاکستان میں یہ دن 1990ءسے تسلسل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کشمیریوں کے جائز مسئلہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ 5 فروری کو آزاد کشمیر سمیر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی جبکہ مختلف تنظیموں نے عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کے مصائب کی جانب مبذول کرنے کیلئے اس دن ملک بھر اور آزاد کشمیر میں ریلیوں، عوامی اجتماعات، تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا ہے۔ کشمیری ثقافت روایات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی ثقافتی پروگراموں، تصویری نمائشوں اور فیسٹیولز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 5 فروی بروز پیر اسلام آباد اور راولپنڈی میں کشمیری یو این آفس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے خطوط حوالے کریں گے۔ ریڈیو پاکستان، آزاد کشمیر، پی ٹی وی اور نجی چینلز کشمیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام پیش کریں گے۔