الیکشن کمیشن رواں سال مارچ کے آخر تک حلقہ بندیوں کا ابتدائی کام مکمل کر لے گا،الیکشن کمیشن حکام

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان رواں سال مارچ کے آخر تک حلقہ بندیوں کا ابتدائی کام مکمل کر لے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق متعلقہ کمیٹیاں حلقہ بندیوں سے متعلق مقررہ اہداف پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات نے مردم شماری کے نقشے اور سرکلز فراہم کر دیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان رواں سال مارچ کے آخر تک حلقہ بندیوں کا ابتدائی کام مکمل کر لے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق متعلقہ کمیٹیاں حلقہ بندیوں سے متعلق مقررہ اہداف پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات نے مردم شماری کے نقشے اور سرکلز فراہم کر دیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شہری اور علاقائی بلاکس کے نقشوں کے علاوہ بلاک کی سطح پر مردم شماری کے نتائج بھی فراہم کر دیئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں جمع کرائے گئے ہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات نے الیکشن سے متعلق اعداد و شمار کی تکمیل کیلئے خصوصی سیل بھی قائم کیا ہے تاکہ الیکشن کمیشن کو بروقت معلومات فراہم کی جا سکیں اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے حلقہ بندیوں کا کام جاری رکھے۔