وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی ایل ای ڈی بلب مینوفیکچررز گروپ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے پرعزم ہے کیونکہ پیداواری صلاحیت مستحکم ہونے سے شرح نمو میں اضافہ ہوتا ہے، ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ملک میں خوشحالی آتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایف بی آر ہاﺅس میں ایل ای ڈی بلب …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے پرعزم ہے کیونکہ پیداواری صلاحیت مستحکم ہونے سے شرح نمو میں اضافہ ہوتا ہے، ملازمت کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ملک میں خوشحالی آتی ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایف بی آر ہاﺅس میں ایل ای ڈی بلب مینوفیکچررز گروپ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کو غیر ضروری پابندیوں سے چھٹکارا دلا کر اور سب کو یکساں مواقع کی سہولت فراہم کرکے مینوفیکچرنگ میں اضافہ سے ملکی معیشت کو تیزی سے ترقی کی راہ گامزن کیا جا سکتا ہے۔ ایل ای ڈی بلب مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر سجاد احمد کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو صنعت کو درپیش مختلف ٹیکسوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور صنعت کے فروغ کیلئے مشکلات اور پابندیوں کے خاتمہ کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی ایل ای ڈی بلب انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی تھی حتیٰ کہ بعض ترقی یافتہ ممالک سمیت بیرون ملک کو مصنوعات برآمد کی جا رہی تھیں اور اب اسے پابندیاں ہٹا کر یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔