وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا ورکشاپ سے خطاب

پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنےکی صلاحیتوں میں مضمر ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا ورکشاپ سے خطاب اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنےکی صلاحیتوں میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں کامسٹس انسٹی …

پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنےکی صلاحیتوں میں مضمر ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین کا ورکشاپ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنےکی صلاحیتوں میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں کامسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ٹیکنوپارکس سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ورکشاپ کا انعقاد سائنس و ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق انٹر اسلامک نیٹ ورک ایران،سائنس و ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق او آئی سی کی وزارت کمیٹی،ایکو سائنس فاونڈیشن،اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور وزرارت سائنس وٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ گیمبیا، نائجیریا، سوڈان، ملائشیائ، انڈونیشیا، ایران، تیونیسیا اور فلسطین سمیت 8اسلامی ملکوں کے بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ماہرین ترقی پزیر ملکوں کے تناظر میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور انتظام کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرینگے۔