سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں چاروں صوبوں میں رواں دواں ہے،وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں چاروں صوبوں میں رواں دواں ہے، سینٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنائیں گے، آصف علی زرداری نے بلوچستان میں جو کچھ …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا قافلہ عوام رابطہ مہم کے سلسلہ میں چاروں صوبوں میں رواں دواں ہے، سینٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنائیں گے، آصف علی زرداری نے بلوچستان میں جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ منگل کو یہاں پنجاب ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ سینٹ انتخابات کے حوالہ سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سزائیں اور مقدمات نواز شریف کیلئے نئے نہیں ہیں، نواز شریف نے وہ سزا کاٹی ہے جو کوئی سیاستدان آج تک نہیں کاٹ سکا، نواز شریف پر سانپ اور بچھو چھوڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوامی سیلاب نہیں رکے گا، ہمیں اب فیصلہ حق میں یا مخالفت میں ہونے کی کوئی فکر نہیں ہے۔