اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، تجارت میں اضافے، علاقائی رابطوں، سیاحت کے فروغ اور لوگوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کے شعبوں میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے ان …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے، تجارت میں اضافے، علاقائی رابطوں، سیاحت کے فروغ اور لوگوں کے درمیان رابطوں میں اضافے کے شعبوں میں ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سفیر حلیل ابراہیم آککا سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے والے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے تنظیم کے پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی مربوطیت اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے میں پاکستان کے فعال کردار کے عزم کا اعادہ کیا۔









