اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (ای سی او) کے خطے کے تمام ممالک کی لیگل سیفٹی اور سیکورٹی کو سائبر کرائم جیسے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، ایک موثر جوڈیشل تعاون خطے کی سیکورٹی، استحکام اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ترقی و نمو کے لئے رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ و مواصلات، …
صدر مملکت ممنون حسین کی ای سی او ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرل کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (ای سی او) کے خطے کے تمام ممالک کی لیگل سیفٹی اور سیکورٹی کو سائبر کرائم جیسے مشترکہ خطرات کا سامنا ہے، ایک موثر جوڈیشل تعاون خطے کی سیکورٹی، استحکام اور اقتصادی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا، ترقی و نمو کے لئے رکن ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ و مواصلات، انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے، تجارت و سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور اہم شعبہ جاتی ترجیحات کے تعین کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای سی او ممالک کے اٹارنیز/پراسیکیوٹرز جنرل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل ای سی او حلیل ابراہیم آکا کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ای سی او خطہ شمال و جنوب اور یورپ و ایشیاءکے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان جو اس وقت ای سی او کا چیئرمین ہے، اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے اور ای سی او کے منصوبوں و اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ادارہ جاتی اور عوامی سطح پر رابطہ کاری خطے کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔








