وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی وزارت کیڈ کوہدایت

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تعلیمی اداروں سے تصدیق کرائی جائے، مستند ڈیٹا کے حصول کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے حکومتی قوانین اور عدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز تیار کی جائیں۔ وزیر مملکت نے وزارت کیڈ میں …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف کی تعلیمی اداروں سے تصدیق کرائی جائے، مستند ڈیٹا کے حصول کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے حکومتی قوانین اور عدالتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجاویز تیار کی جائیں۔ وزیر مملکت نے وزارت کیڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری کیڈ اظہر چوہدری، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن حسنات قریشی، ڈپٹی میئر چوہدری رفعت، وکلاءاور وزارت کیڈ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ایف ڈی ای کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مشیر خزانہ سے ملاقات کریں گے تاکہ تنخواہوں کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

مزید خبریں