پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کے تقدس پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اداروں کے تقدس پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقامے پر اپنی نااہلی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا خیال تھا کہ کسی بھی سیاست دان کو زندگی بھر کے لیے نااہل قرار نہیں دینا چاہیئے۔ آئندہ وزیراعظم کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ ہیں جنہوں نے اگلے وزیراعظم کے لیے محمد شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ تاہم انہوں نے مذید کہا کہ محمد نواز شریف بطور پارٹی سربراہ قیادت جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں