عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے بارے میں حکومت چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات پر عمل کرے گی۔ بدھ کوایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی اصلاحات ضروری ہیں، زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے قیام کے بارے میں حکومت چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایات پر عمل کرے گی۔ بدھ کوایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میڈیا کی آزادی کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون اور ایک اہم ادارہ ہے لیکن ضابطہ اخلاق پر دستخط ہونے کے باوجود اس پرصحیح عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بعض میڈیا چینلز کا بنیادی مقصد ان کی ریٹنگ ہے جو بغیر کسی تصدیق کے کوئی بھی خبر نشر کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قصور واقعے کے ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے جسے سزا دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ذاتی طور پر اس کیس کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں