چیئرمین نیب نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق میڈیا رپورٹ پر نیب کراچی سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کراچی شہر میں کیمرے لگانے کے منصوبہ پر اعتراض اور نیب کی طرف سے سندھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے خط کا جواب نہ دینے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر نیب کراچی سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ کراچی شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کراچی شہر میں کیمرے لگانے کے منصوبہ پر اعتراض اور نیب کی طرف سے سندھ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے خط کا جواب نہ دینے سے متعلق میڈیا رپورٹ پر نیب کراچی سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ کراچی شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے لگانے کے منصوبہ کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی تاہم تمام قانونی تقاضے اور مذکورہ عمل مکمل شفاف، میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہونا چاہئے۔

مزید خبریں