اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے نوجوان طلبا ءپر فخر ہے جو اپنے شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایکٹیو سیٹزنز پروگرام کے تحت برٹش کونسل اور پارٹنر سکولز گلوبل نیٹ ورک کے اشتراک سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے 15سکولوں …
ہمیں ایسے طلباءپر فخر ہے جو اپنی شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، انجینئر محمد بلیغ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے نوجوان طلبا ءپر فخر ہے جو اپنے شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ایکٹیو سیٹزنز پروگرام کے تحت برٹش کونسل اور پارٹنر سکولز گلوبل نیٹ ورک کے اشتراک سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کے دوران کراچی،لاہور اور اسلام آباد کے 15سکولوں سے طلباءنے نیشنل سوشل ایکشن پرجیکٹس کے عملی مظاہرے کئے۔ ایکشن سیٹیزنز پروگرام کے تحت مڈل اور سیکنڈری سکولوں کے طلباءکو اپنی کمیونیٹیز کے اندر تبدیلی لانے کی تربیت دی جاتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں ایسے طلباءپر فخر ہے جو اپنی شہری ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں۔طلباءکو شہری حقوق سے آگاہ کرنا انتہائی اہم ہے۔قبل ازیں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمس ہیپسن نے سکلوں کے شرکاءاور کامیاب طلباءکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے شہری حقوق سے آگاہ کرنے کی غرض سے سکولوں،اساتذہ اور طلباءکیساتھ براہ راست کام کر کے ہم انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔








