وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری سے یورپی یونین کے سفیر جین فین کوئس کاٹین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین اور پاکستان نے توانائی کی بچت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اس سلسلہ میں پاور ڈویژن، سرکاری افسران اور نجی شعبہ کے ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد یورپی ماہرین کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کیلئے یورپی یونین بھجوائے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) یورپی یونین اور پاکستان نے توانائی کی بچت کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اس سلسلہ میں پاور ڈویژن، سرکاری افسران اور نجی شعبہ کے ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد یورپی ماہرین کے ساتھ ورکشاپ میں شرکت کیلئے یورپی یونین بھجوائے گا۔ یہ فیصلہ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری اور یورپی یونین کے سفیر جین فین کوئس کاٹین کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ یورپین انوسٹمنٹ بینک کو پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں مالی معاونت کے حوالہ سے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لینے کی دعوت دی جائے گی۔ سردار اویس احمد خان لغاری نے ورکشاپ کے انعقاد پر یورپی یونین کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق دور کرنے کے بعد اب اس بات کی بہت اہمیت ہے کہ صارفین میں بجلی کے استعمال کے حوالہ سے شعور بیدار کیا جانا چاہئے جس سے نہ صرف صارفین کی رقم کی بچت ہو گی بلکہ بجلی کی موجودہ پیداواری استعداد کو باکفایت طریقہ سے استعمال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں