افغانستان کے وزیر داخلہ اور افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ پر مشتمل افغان وفد کا دورہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) افغانستان کے وزیر داخلہ ویس احمد برمک اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ محمد معصوم ستانکزئی پر مشتمل افغان وفد نے بدھ کو پاکستان کا دورہ کیا۔ افغان وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) افغانستان کے وزیر داخلہ ویس احمد برمک اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ محمد معصوم ستانکزئی پر مشتمل افغان وفد نے بدھ کو پاکستان کا دورہ کیا۔ افغان وفد کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تعلقات اور تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلیٰ سطح کے افغان وفد کی اسلام آباد میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان وفد افغانستان کے صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام لے کر اعلیٰ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کی غرض سے اسلام آباد میں موجود ہے۔ بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے حوالہ سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں