اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان برائے یکجہتی (اے پی اے پی ایس) کے پہلے اجلاس میں شرکت کی غرض سے 3 فروری کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔ بدھ کو افغان خبر رساں ادارے نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری …
اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان برائے یکجہتی کے اجلاس میں شرکت کےلئے 3 فروری کو افغانستان کا دورہ کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد افغانستان۔پاکستان ایکشن پلان برائے یکجہتی (اے پی اے پی ایس) کے پہلے اجلاس میں شرکت کی غرض سے 3 فروری کو افغانستان کا دورہ کرے گا۔ بدھ کو افغان خبر رساں ادارے نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد اور افغان حکام کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی، امن مصالحت اور افغان مہاجرین کی واپسی سمیت تمام معاملات پر تعمیری اور بامعنی بات چیت ہو گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میڈیا کے ذریعے ڈپلومیسی کی بجائے افغانستان کے ساتھ سرکاری اور سٹیٹ ٹو سٹیٹ سطح پر رابطوں کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے انہی بنیادوں پر افغان وزیر داخلہ ویس احمد برمک اور این ڈی ایس سربراہ معصوم ستانکزئی کے دورہ اسلام آباد کیلئے افغان حکومت کی درخواست فوری قبول کی۔








