وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ملاقات صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی ملاقات
صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی سماجی واقتصادی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔