اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں 60 دن کی توسیع ، وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کم ترقی یافتہ علاقوں تک توسیع اور پاکستان اور چین کے درمیان سال 2018-22ءکیلئے زرعی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کے تصدیقی عمل میں 60 دن کی توسیع ، وزیراعظم فیس واپسی سکیم کی کم ترقی یافتہ علاقوں تک توسیع اور پاکستان اور چین کے درمیان سال 2018-22ءکیلئے زرعی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میںہوا۔ وفاقی کابینہ نے سائنس، ٹیکنالوجی اور ایجادات میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور محکمہ موسمیات پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ اور جمہوریہ ساﺅ تومے و پرنسپی کے درمیان باہمی مشاورت سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوامی جمہوریہ چین کے درمیان سال 2018-22ءکیلئے زرعی معاہدے کے ایگزیکٹو پروگرام پر دستخط کی منظوری دی۔ اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے 12 دسمبر 2017ءکو ہونے والے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 جنوری 2018ءکو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔








