اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر واضح کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 2.98 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی …
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔ بدھ کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں پر واضح کیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 2.98 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.92 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اس میں 10.25روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ مٹی کے تیل قیمت میں 5.94 روپے فی لٹر اضافہ گیا ہے جبکہ اس میں 12.74 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.93 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ اس میں 11.72روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل میں مجموعی اضافہ 8.07 فیصد ،ہائی سپیڈ ڈیزل 8.68 فیصد جبکہ مٹی کے تیل میں 8.09 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔








