چیئرمین نیب کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی انکوائری کا حکم

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی ، غیر شفافیت کی میبنہ رپورٹ اور نیب کراچی کو ملنے والی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے جلد …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے) کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی ، غیر شفافیت کی میبنہ رپورٹ اور نیب کراچی کو ملنے والی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے جلد از جلد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔نیب کراچی کی رپوٹ کے مطابق کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت کیمرے لگانے کے منصوبے مین سیپرا قوانین کی خلاف ورزی جس کو سیپرا نے اپنے خط بتاریخ 15 جون 2016ءکو نیب کو لکھے گئے ہیں تسلیم کیا ہے اور 14 نومبر 2016 ءکو اہلیت کے معیار تبدیل کو بھی تسلیم کیا ہے اور اپنے دو خطوط میں 21 نومبر 2016ءاور 22 نومبر 2016ءکو سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2016ءسے درخواست کی ہے کہ نیب کے9 دسمبر 2016 کے خط کے پیرا 3 کے مطابق معاملہ پر ضروری ایکشن لیا جائے