اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) ریڈیو پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے اپنے بنیادی حق کے حصول کےلئے برسر پیکار کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کےلئے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر اور وزیراعظم کے پیغامات صبح 7 بجکر 10 منٹ پر نشر ہونے والے پروگرام …
ریڈیو پاکستان 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کرے گا
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) ریڈیو پاکستان یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے اپنے بنیادی حق کے حصول کےلئے برسر پیکار کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کےلئے خصوصی پروگرام نشر کرے گا۔جمعرات کو جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر اور وزیراعظم کے پیغامات صبح 7 بجکر 10 منٹ پر نشر ہونے والے پروگرام صبح پاکستان میں پیش کئے جائیں گے۔ نغمہ کشمیر کا خصوصی نغمہ اور آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم کے انٹرویوز اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کےلئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے کشمیری شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے صبح10بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔آزادی کشمیر میں بھارتی غاصبوں کے مظالم کا نشانہ بننے والی خواتین کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کےلئے سکھی گھر پروگرام میں سرینگر کی بیٹیاں کے عنوان پروگرام اور خصوصی ترانہ اے جنت نظیر اور کشمیری رہنما مشال ملک کے انٹرویوز نشر کئے جائیں گے۔









