پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ءکیلئے معاہدہ طے پا گیا معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان سے1,79,210افراد حج کریں گے جدہ۔ یکم فروری (اے پی پی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ءکیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان سے1,79,210افراد حج کریں گے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس حوالے …
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ءکیلئے معاہدہ طے پا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ءکیلئے معاہدہ طے پا گیا
معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان سے1,79,210افراد حج کریں گے
جدہ۔ یکم فروری (اے پی پی ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2018ءکیلئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے تحت رواں سال پاکستان سے1,79,210افراد حج کریں گے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس حوالے سے سعودی محکمہ حج و عمرہ میں ایک تقریب ہوئی۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی اور سعودی عرب کی طرف سے حج اور عمرہ کے وزیر ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر موجود تھے۔. تقریب میں سیکریٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، ڈی جی حج ڈاکٹر سید ساجد یوسفانی اور ڈائریکٹر حج امتیاز نے بھی شرکت کی۔ وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر کو بتایا کہ حالیہ مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی بڑھی ہے۔ انھوں نے پاکستانی حجاج کی تعداد آباد ی کے تناسب سے 1,79,210 سے بڑھا کر 2,10,000 تک بڑھانے کی درخواست کی۔ سعودی عرب کے وزیر نے درخواست پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ حج 2018ءکے انتظامات کے حوالے سے انہوں نے پاکستانی حجاج کو ٹرین کی سو فیصد سہولت دینے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ اگر کسی وجہ سے یہ سہولت تمام حجاج کو میسر نہ ہو تو تو باقی تمام حجاج کو کم ازکم یکطرفہ سروس ضرور دی جائے۔









