یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستانی فوڈ اینڈ کلچرل گالا ویک شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستانی فوڈ اینڈ کلچرل گالا ویک شروع ہو گیا ہے۔ گالا کی افتتاحی تقریب میں نائب صدور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین، یورپین کمیشن‘ یورپین کونسل اینڈ ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلیٰ حکام، سفیروں، دانشوروں، تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل 500 افراد نے شرکت کی۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانے اور برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ میں پہلی بار پاکستانی فوڈ اینڈ کلچرل گالا ویک شروع ہو گیا ہے۔ گالا کی افتتاحی تقریب میں نائب صدور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین، یورپین کمیشن‘ یورپین کونسل اینڈ ایکسٹرنل ایکشن سروس کے اعلیٰ حکام، سفیروں، دانشوروں، تاجروں اور میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل 500 افراد نے شرکت کی۔ برسلز میں پاکستانی سفارتخانے اور برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن امجد بشیر نے مشترکہ طور پر اس گالا کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کے لباس، تصویروں اور فن پاروں کے ذریعے پاکستان کی ثقافت اور اقتصادی ترقی کو اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیلجیئم یورپی یو نین کیلئے پاکستانی سفیر نعمانہ عالمگیر ہاشمی، یورپی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد رکن امجد کریم، سجاد کریم، واجد خان اور بارڈویس نوشتہ مارک نے پاکستان کے خوبصورت مناظر کی دلکشی کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان میں تجارت اور اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔