ایف بی آر کے جولائی سے جنوری کے عرصہ کے دوران 74 ارب روپے وصولی اور بجٹ کے اہداف حاصل نہ کر سکنے کی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، میڈیا کے پیش کئے گئے تاثر کے برعکس رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی مثبت اور اطمینان بخش رہی ، ایف بی آر اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) …
ایف بی آر کے جولائی سے جنوری کے عرصہ کے دوران 74 ارب روپے وصولی اور بجٹ کے اہداف حاصل نہ کر سکنے کی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں
ایف بی آر کے جولائی سے جنوری کے عرصہ کے دوران 74 ارب روپے وصولی اور بجٹ کے اہداف حاصل نہ کر سکنے کی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، میڈیا کے پیش کئے گئے تاثر کے برعکس رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی مثبت اور اطمینان بخش رہی ، ایف بی آر
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے پیش کئے گئے تاثر کے برعکس رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی کارکردگی مثبت اور اطمینان بخش رہی ہے۔ ایف بی آر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے جولائی سے جنوری کے عرصہ کے دوران 74 ارب روپے وصولی اور بجٹ کے اہداف حاصل نہ کر سکنے کی اطلاعات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ واضح رہے کہ ایف بی آر کو ماہانہ سہ ماہی اور ششماہی بنیادوں پر اہداف دیئے جاتے ہیں جہاں تک 7 ماہ کے دوران ہدف حاصل نہ کرنے کا سوال ہے تو ایسا کوئی ہدف نہیں دیا گیا رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کو 4013 ارب روپے محصولات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال میں جمع کئے گئے محصولات سے 19.2 فیصد زیادہ ہے۔









